ETV Bharat / city

Lack of Basic Amenities in Yusmarg: سیاحتی مقام یوسمرگ میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے مقامی باشندے اور سیاح پریشان - بنیادی سہولیا نہ ہونے سے سیاح اور مقامی باشندے پریشان

مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ کی بات کی جائے تو قدرت نے اس جگہ کو بھی حسن و جمال سے مالامال کیا ہے۔ یہاں موسم بہار میں گھنے جنگل، سرسبز میدان اور موسم سرما میں برف سے لپٹے ہوئے جنگل اور اور میدان دل کو چھو لینے والے مناظر پیش کرتے ہیں۔Lack of Facilities Turns Tourists Away From Yusmarg

مقامی باشندے اور سیاح پریشان
مقامی باشندے اور سیاح پریشان
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 12:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر سیاحتی لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کی دلکش اور دلفریب سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ، پہلگام، دودھ پتھری بہار و سرما کے موسموں میں اپنے حسن سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز بن جاتے ہیں۔

وسطی کشمیر کی مشہور سیاحتی مقام یوسمرگ کی بات کی جائے تو قدرت نے اس جگہ کو بھی حسن و جمال سے مالامال کیا ہے۔ یہاں موسم بہار میں گھنے جنگل، سرسبز میدان اور موسم سرما میں برف سے لپٹے ہوئے جنگل اور اور میدان دل کو چھو لینے والے مناظر پیش کرتے ہیں۔

مقامی باشندے اور سیاح پریشا

یوسمرگ میں موسم بہار میں کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے مگر جب برف باری کا موسم آتا ہے تو سیاحوں کی آمد تقریباً بند ہوجاتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت برابر ذمہ دار ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ یہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ علاقے کے مختلف مسائل میں نیٹورک کا مسئلہ سرفہرست ہے۔

انہوں کا مزید کہنا ہے کہ جب یہاں پر باہر کے سیاح آتے ہیں تو نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان رہتے ہیں۔ نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سہولیت کا بھی یہاں فقدان ہے جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈپارٹمنٹ کی طرف سے چند سنو بائکز لائی گئیں، جس سے مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔ مگر جب وہ ان بائکز کی سواری کرنے کے بعد آن لائن پیمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ نیٹورک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں رقم کی ادائیگی نہیں کر پاتے ہیں۔ Yousmarg, Doodpathri Without Mobile Connectivity, ATM Services

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ جب سہولیات مہیا ہوں گی تو سیاحوں کا آنا جانا خود بخود بڑھ جائے گا جس کے لیے ضلع انتظامیہ کو غور و غوض کرنے کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے عہدیداران بھی اب سیاستدانوں کی طرح کھوکھلے وعدے کرتے ہیں۔ اگست2021 گورنر کے مشیر نے وعدہ کیا تھا کہ یہاں دس دنوں میں نیٹ ورک کی پریشانی ختم ہو جائے گی جو سات مہینوں کے بعد ابھی بھی نہیں ہوئی ہے۔

گجرات سے آئے سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ یہ جگہ بہت ہی خوبصورت ہے مگر یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جن میں نیٹ ورک اور اے ٹی ایم کا نہ ہونا قابل ذکر ہے۔

سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے یہاں کچھ ہفتوں پہلے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو کے کہنے پر سنو بائکز لائی گئیں۔

سنو بائیک کے مالک کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کے استعمال سے اس جگہ پر سیحاوں آمد میں اضافہ ہوگا۔

اس سلسلے میں ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحمید نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ وہ اس مسئلہ پر ضلع کے ترقیاتی کمشنر کے ساتھ رابطہ میں ہیں جس کے لیے ان کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسی طرح یہاں نیٹ ورک کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Aru Pahalgam Lacks Basic Facilities: آرو پہلگام میں بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بی ایس این ایل ٹیلی کام کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور آنے والے وقت میں نیٹ ورک کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

اے ٹی ایم کے مسئلہ پر ایس ڈی ایم کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے پر بھی ڈی سی اور بینک کے عہدیداروں کو بھی آگاہ کریں گے۔
ایس ڈی ایم نے مزید کہا کہ یہاں محکمہ سیاحت کے عہدیدارن سست روی سے کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.