سری نگر: سری نگر کے سونہ واری علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقآب ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک22 سالہ مزدور غر قآب ہوگیا۔Labourer Drowned in River Jhelum
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ غرقآب ہونے والے مزدور کی شناخت محمد جعفر وانی ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ریور پولیس نے دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے دو کم سن بچوں کو بچالیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Woman Drowns in Ganderbal گاندربل میں پچیس سالہ خاتون غرقاب
یو این آئی