ETV Bharat / city

کشمیر : 'پاپا کشتواڑی نے 236 لوگوں کا قتل کیا ہے' - Nishat Family

وادی کشمیر میں بدنام زمانہ اخوانی پاپا کشتواڑی کے ہاتھوں نوے کی دہائی میں مبینہ طور پر قتل ہوئے نشاط سے تعلق رکھنے والے علی محمد میر کے اہل خانہ نے پرتاب پارک میں احتجاجی دھرنا دے کر انصاف کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ گیٹی
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 9:26 PM IST

سرینگر کے مضافاتی علاقہ برین نشاط سے تعلق رکھنے والے علی محمد میر کے اہل خانہ نے ہاتھوں میں مقتول کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں اور ایک بورڈ بھی نصب کیا تھا جس پر مقتول کی تصویر کے علاوہ لکھا تھا کہ شہید علی محمد میر کو شہید کیا گیا لیکن لاش ابھی تک نہیں ملی، پاپا کشتواڑی اور اس کے ساتھیوں نے اس کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

11
بشکریہ گیٹی
اس موقع پر مقتول کے فرزند میر ظہور احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'میرے والد کو سال 1996 میں آج ہی کے دن پاپا کشتواڑی نے اغوا کیا اور اس کو ٹارچر کرکے قتل کیا اور لاش کو دریائے جہلم می پھینک دیا، لاش بھی آج تک نہیں ملی، اس کے بارے میں، میں نے ایک کیس بھی کیا تھا لیکن حکومت نے آج تک کوئی جواب نہیں دیا'۔انہوں نے کہا کہ پاپا کشتواڑی گزشتہ بارہ برسوں سے جیل میں ہے لیکن شواہد کے باوجود اس کو سزا نہیں ملی ہے۔ظہور میر نے کہا کہ پاپا کشتواڑی نے میرے باپ کو ہی نہیں مارا بلکہ 236 لوگوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہا: 'اُس نے میرے باپ کو ہی نہیں بلکہ 236 لوگوں کو مارا، حکومت نے مانا بھی ہے کہ کشتواڑی نے 236 لوگوں کا قتل کیا ہے، سبھوں کو لاشیں دی گئی ہیں لیکن مجھے باپ کی لاش آج تک نہیں ملی'۔ظہور میر نے بین الاقوامی اور مقامی انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ وادی میں بے نام قبروں میں مدفون افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں۔
2
بشکریہ گیٹی
ان کا کہنا تھا کہ پاپا کشتواڑی کے خلاف شواہد بھی ہیں، جج صاحب نے بھی اس کی ضمانتیں رد کی ہیں لیکن پھر بھی مجھے انصاف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا جو انصاف دیر سے ملے گا وہ انصاف کس کام کا ہے۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں نوے کی دہائی میں ملی ٹینسی کے انسداد کے لئے حکومت کی سرپرستی میں ایک سیول ملیشیا 'اخوان المسلمون' بنی۔ غلام محمد لون عرف پاپا کشتواڑی اس بدنام زمانہ تنظیم کے ایک کمانڈر تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.