ETV Bharat / city

Kashmir Traders on Upcoming Budget 2022-23: تاجر پیشہ افراد اسپیشل پیکیج کے منتظر - Batamaloo Traders Association

دفعہ 30 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد مرکزی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کا سالانہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر رہی J&K Budget Presented in Parliament ہے۔ رواں برس پیش ہونے والا بجٹ تیسرا بجٹ ہوگا جو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن Union Finance Minister Nirmala Sitharaman پارلیمنٹ میں پیش کرنے جارہی ہے۔

KASHMIRI TRADERS WANT SPECIAL PACKAGE IN UPCOMING BUDGET 2022-23
تاجر پیشہ افراد اسپیشل پیکیج کے منتظر
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 9:06 PM IST

جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کے بعد جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ پارلیمنٹ میں ہی پیش کیا جاتا ہے۔ پانچ اگست 2019 کے بعد یہ تیسرا بجٹ ہوگا جو وزیر خزانہ آنے والے بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے جارہی ہیں۔

رواں سال کا بجٹ سیشن 31 جنوری سے شروع Budget Session in Parliament ہوگا اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جموں و کشمیر کا بجٹ اس دوران پیش کریں گی۔

:تاجر پیشہ افراد اسپیشل پیکیج کے منتظر

رواں برس کے بجٹ سے جموں و کشمیر کے تاجر پیشہ افراد کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ وادی کشمیر کے تاجر، جو گذشتہ تین برسوں سے کووڈ لاک ڈاؤن اور پانچ اگست کی بندشوں سے شدید خسارے میں ڈوبے ہوئے ہیں، اس آنے والے بجٹ پر امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔

تاجروں کے مطابق رواں برس کے بجٹ سے قبل انہوں نے متعلقہ افسران سے بھی چند میٹنگ کی ہیں اور اپنے تجاویز اور مطالبے بھی سامنے رکھے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن Kashmir Traders and Manufacturers Federation کے عہدیدار بشیر احمد ڈار نے بتایا کہ انہوں نے حکام کے سامنے یہ مطالبہ رکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنہ 2019 کی حالت اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب ہوئے خسارے کے لیے ایک ریلیف پکیج دینا چاہیے۔

انہیں امید ہے کہ رواں برس کے بجٹ میں مرکزی حکومت ان کی تجاویز اور مسائل پر غور گرے گی۔

وادی کے معروف تاجر اور بٹہ مالو ٹریڈرز ایسوسی ایشن Batamaloo Traders Association کے صدر ابرار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں اس قوت تجارت پیشہ افراد کافی مشکلات میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رواں برس کے بجٹ میں مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں تجارت کی بدحالی کو زیر غور رکھ کر بجٹ میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کے اہم نکات

بٹہ مالو تاجر انجمن کے صدر ابرار احمد نے بتایا کہ وادی کشمیر کی تجارت سنہ 2014 کے سیلاب اور پھر وادی کی ناسازگار صورتحال کے سبب مجموعی طور خسارے میں ہی چل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تجارتی شعبہ کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت کو آنے والے بجٹ میں ایک جامع مالی پکیج کا اعلان کرنا چاہیے جس میں تاجروں کے لیے ٹیکس اور بینکنگ میں مراعات شامل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.