ETV Bharat / city

Kashmiri Pandit Families in Pulwama: پلوامہ میں کشمیری پنڈت۔مسلم اتحاد ایک مثال

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 3:35 PM IST

ضلع پلوامہ کے رہنے والے کشمیری پنڈت ستیش کمار بٹ نے کہا کہ 'ہم یہاں اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔' انہوں نے فلم دی کشمیر فائلز پر کہا کہ 'یہ فلم صرف اور صرف کمائی کا ذریعہ ہے۔' Kashmiri Pandit on The Kashmir Files

پلوامہ میں کشمیری پنڈت۔مسلم اتحاد ایک مثال

کشمیری پنڈتوں پر مبنی فلم 'دی کشمیر فائلز' ان دنوں سُرخیوں میں ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ 90 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کو وادیٔ کشمیر سے ہجرت کرنی پڑی تھی۔ 90 کی دہائی میں شورش کے دوران کئی پنڈت اپنا گھر چھوڑ کر ملک کی دوسرے ریاستوں اور جموں صوبے میں ہجرت کر گئے تھے۔ حالانکہ ہزاروں کشمیری پنڈتوں نے اس شورش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وہ آج بھی وادی کے کئی اضلاع میں رہائش پذیر ہیں۔ Film 'The Kashmir Files' based on Kashmiri Pandits

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو، مورن، سِرنو، تِرچھل، علاقے میں کشمیری پنڈت آج بھی آباد ہیں۔ شورش کے دوران پلوامہ کے مسلمانوں نے پنڈتوں کے مندروں کی حفاظت بھی کی تھی۔ ضلع میں پنڈت۔مسلم اتحاد کو قائم رکھنے کے لیے مسلمان، پنڈتوں کے ہر دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے ہیں جس کی مثال کئی بار دیکھنے کو ملی ہے۔ ضلع پلوامہ کے سرنو علاقے کو چھوڑ کر جانے والے کشمیری پنڈت گھر واپسی کررہے ہیں۔ Pandit-Muslim Unity in Pulwama

سرنو علاقے میں 90 کی دہائی سے رہنے والے ستیش کمار بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ 90 کی دہائی سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ ستیش کُمار نے بتایا کہ انہوں نے وادی میں ہی نوکری کی اور اپنے بچوں کو تعلیم دی۔ شورش کے دوران حالانکہ انتظامیہ نے انہیں سکیورٹی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ستیش کمار بٹ نے مزید کہا کہ 'ہم یہاں اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔' انہوں نے فلم دی کشمیر فائلز پر کہا کہ 'یہ فلم صرف اور صرف کمائی کا ذریعہ ہے۔' آپ کو بتا دیں کہ ستیش کمار بٹ پیشے سے استاد رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع پلوامہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی درس و تدریس کے فرائض انجام دیے ہیں جب کہ دو برس قبل ہی محکمۂ تعلیم سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.