ETV Bharat / city

کشمیری زبان کو لازوال بنانے کی قابل قدر کوشش

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 6:43 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام میں ایف آر کے میوزیکل بینڈ اور بابا فاؤندیشن کے اشتراک سے موسیقی کا ایک پرکشش پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کشمیری زبان کو لازوال بنانے کی قابل قدر کوشش
کشمیری زبان کو لازوال بنانے کی قابل قدر کوشش

اس پروگرام میں سینکڑوں نوجوان فنکاروں نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے بھی کئی نوجوانوں نے اپنے پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔

پروگرام میں مقامی لوگوں کے علاوہ پہلگام کے ایس ڈی ایم و ایس ڈی پی او سمیت مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد کشمیری موسیقی کو نئے رنگوں میں پرونے کے ساتھ ساتھ اس زبان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

نوجوان گلوکاروں کے مطابق وہ کشمیری نغموں کو بالی ووڈ اور دوسری موسیقی کے ساتھ ملا کر ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ کشمیری نوجوان اور آنے والی نسل کو کشمیری زبان کے ساتھ مزید گہرا لگاؤ ہو سکے۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرامز کا مقصد ایک تو مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے اور اس کے ساتھ ہی دور دراز کے علاقوں میں رہائش پزیر نوجوانون کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔ اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ پریشان کن صورتحال میں لوگوں کو ایک تفریح کا ذریعہ بھی میسر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس طرح کی کوششوں کی کافی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی مستقبل میں دیہی سطح پر بھی اسطرح کے پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بس نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کشمیری نوجوانوں نے ماضی میں بھی کئی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ہے۔ ایسے میں نوجوان کشمیری فنکاروں کی کشمیری زبان کو لازوال بنانے کی کوشش کتنی بارآور ثابت ہوگی یہ آنے والا وقت ہی بتائےگا۔

Intro:Body:

kashmiri music band programme in anantnag district

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.