فوت ہونے والی طالبہ Kashmiri Student dies In Bangladesh کی شناخت سیمہ زہرہ دختر غلام محمد کے طور پر ہوئی ہے جو بڈگام ضلع کے علاقے ذبیئر محلہ کی رہائشی ہے وہ بنگلہ دیش کے ایدن سکینہ میڈیکل کالج Ad-din Sakina Medical College and Hospital جیسور میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کر رہی تھیں اور دوسرے سال میں تھی، اس کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
مرحومہ کے لواحقین نے وزارت خارجہ اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طالب علم کی لاش کو آخری رسومات کے لئے واپس لانے میں ان کی مدد کریں۔ چونکہ طالبہ کے ایک رشتہ دار نے فون پر بتایا کہ اس کے اہل خانہ بنگلہ دیش کا سفر نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ طالبہ کے اہل خانہ کے پاس بنگلہ دیش جانے کے لیے مناسب دستاویزات نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج صبح یہ خبر فون پے بنگلہ دیش سے موصول ہوئی، جس کے بعد پورا خاندان صدمے میں ہے اور مرحومہ کے والدین اپنی لختِ جگر کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں، تاکہ وہ ان کا آخری بار دیدار کر کے سپرد خاک کر دے۔
مزید پڑھیں: JKHC in Hyderpora Encounter: ہائی کورٹ نے عامر ماگرے کے والد کی اپیل پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی
اس ضمن میں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسیشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایل جی یوٹی جموں وکشمیر منوج سنہا سے گزارش کی ہے کہ وہ طالبہ کی لاش کو بنگلہ دیش سے کشمیر لانے میں ان کی مدد کریں، انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک خط بھی رکھا ہے۔