سرینگر: کشمیر ہینڈی کرافٹس کے جی آئی مارک کو اگلے درجے پر لے جانے کے لیے ڈائریکڑ ہنڈی کرافٹس اینڈ ہنڈلوم کشمیر نے حال ہی میں کشمیر کی پانچ دستکاری مصنوعات جس میں کشمیری نمدہ، وگو، شکارہ، گبہ اور کشمیر بیٹ شامل ہیں کی جی آئی رجسٹریشن کے لیے ڈوزیئر پہلے ہی انٹلیکچول پراپرٹی انڈیا میں جمع کرایا ہے ۔ انٹلیکچول پراپرٹی انڈیا بھارت میں اشیاء سے متعلق جغرافیائی اشارے کے رجسٹریشن اور بہتر تحفظ کے لیے اعلی سطح کا ادارہ ہے۔ Kashmiri Handicrafts Will Get GI Registration
کشمیر کے دستکاری محکمے اور انٹلیکچول پراپرٹی انڈیا کی تفصیلی بات چیت اور متعلقہ محکمے کی یقین دہائی سے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بہت جلد یہاں کی مزید پانچ دستکاری مصنوعات کو بہت جلد جی آئی مارک سے نوزا جائےگا۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر دستکاری مصنوعات جن میں کانی شال،پشمینہ،سوزنی، پیپر ماشی، اخروٹ کی لکڑی پر نقش و نگار، ختم بند اور ہاتھ سے بننے قالین شامل ہیں کو پہلے ہی جی آئی ٹیگ سے نوازا جاچکا ہے ۔ ادھر ہاتھ سے بنائے جارہے ہیں قالین اور پشمینہ کی ٹیسٹنگ اور لیبلینگ میں بھی گزشتہ برس سے کافی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Kashmir to Get GI Registration Of 5 More Crafts
یہ بھی پڑھیں: Handicraft Exhibition: کشمیر ہاٹ میں دستکاری میلہ کا اہتمام