گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل علاقے کے ایک استاد، ذاکر حسین کو سال 2022 کے بہترین استاد کے لیے ایشین ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا Asian Education Award 2022 ہے۔ وہ اس وقت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کنگن گاندربل میں جنرل لائن ٹیچر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ذاکر حسین نے کو یہ ایوارڈ وبائی بیماری کے دوران تعلیمیی شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے نتیجے میں ملا ہے۔ Kashmir Teacher Bags Asian Education Award
ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ کووڈ بحران میں اسکولی بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سول سروس امتحانات میں طلبہ کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ جب پہلے انہیں بذریعہ ایمیل مطلع کیا گیا تو انہیں لگا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، بعد میں جب اسکول انتظامیہ نے انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا، تو انہیں بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ ذاکر حسین کو یہ ایوارڈ لدھیانہ میں ایک کانفرنس کے دوران ملا۔ انہوں نے کہا اس ایوارڈ کی خوش خبری پہلی اپنی بڑی بہن کو دی جو بہت زیادہ خوش ہوئی۔ ذاکر حسین کے مطابق یہ ایوارڈ ان کی سخت محنت کا صلہ ہے جو انہوں نے کووڈ کے دوران اسکولی بچوں، سول سروس امتحانات کے امیدوارں کے لیے کی ہیں۔
مزید پڑھیں:
ذاکر حسین نے مستقبل میں بھی اسکولی بچوں کی مدد اور کمپیٹییٹو امتحانات میں امیداوارں کو مدد پہچانے کا ائندہ دیا ہےذاکر حسین جیسے استاد نے جموں و کشمیر محکمۂ تعلیم کا نام روشن کیا ہے اور ایسے اساتذہ کی ضرورت ہے جو کہ آج کے دور میں بخوبی اپنے فریضہ انجام دیتے ہیں۔