ETV Bharat / city

'صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جائے گی' - سرینگر

کشمیر کی صحافتی تاریخ میں نئے قائم کیے گئے ایوان صحافت (Press Club) میں پیر کو منعقد کیے گئے پہلے انتخابات میں نوجوان صحافی معظم محمد کو نائب صدر عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔

کشمیر ایوان صحافت کے نومنتخب نائب صدر سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 2:48 PM IST

ایک مقامی انگریزی روزنامہ میں اپنے صحافتی فرائض انجام دے رہے 32سالہ معظم محمد کا مقابلہ سینیئر صحافیوں سے تھا اور انہوں نے231میں سے 130 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے معظم نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام صحافیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا۔

کشمیر ایوان صحافت کے نومنتخب نائب صدر سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر جیسی حساس جگہ میں صحافیوں کیلئے کام کرنا آسان کام نہیں ہیں اور صحافیوں کو انکی نوکری سے لے کر حفاظت سے متعلق کئی مسائل درپیش ہوتے ہیں۔‘‘

معظم کا کہنا تھا کہ وہ ’’صحافیوں کی بقاء کیلئے کام کریں گے اور انکے مسائل کو حکمرانوں اور دوسرے اداروں میں اٹھاکر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

ایوان صحافت کے نو منتخب نائب صدر کے مطابق ’’وہ پریس کلب کے دوسرے ممبران کے اشتراک سے نو عمر صحافیوں کے ہنر میں توسیع کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔‘‘ جبکہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے ایوان صحافت میں تربیتی پروگرام کے ذریعے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مختلف صحافتی اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کی تقرری میں ضابطگی کو اپنائے جانے سے متعلق پریس کلب کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Intro:کشمیر صحافتی تاریخ میں نئے قائم کئے گئے پریس کلب میں سوموار کو منعقد کئے گئے انتخابات میں نوجوان صحافی معظم محمد کو نائب صدر عہدے کیلئے منتجب کیا گیا۔

Body:32 سالہ معظم محمد مقامی انگریزی رونامے 'کشمیر ریڈر' میں صحافی ہیں۔ انکا مقابلہ سینئر صحافیوں سے تھا اوت انہوں 130 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے معظم محمد اپنے کامیابی پر خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام صحافیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسی حساس جگہ میں صحافیوں کیلئے کام کرنا آسان نہیں ہیں اور صحافیوں کو انکی نوکری سے لے کر حفاظت کے کئ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کی بقاء کیلئے کام کریں گے اور انکے مسائل کو حکمرانوں اور دوسرے اداروں میں اٹھاکر انکے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پریس کلب کے دورسے ممبران سے مل کر نوعمر صحافیوں کے ہنر میں توسیع دینے کے لئے اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے پرس کلب میں انکے لئے ٹرینینگ کراکے انکی کمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اخباروں میں کام کرنے والے صحافیوں کو انکی تقرری میں ضابطہ کو اپنایا جانے کی ہر ممکن کوشش پریس کلب کرے گا تاکہ انکو پیشہ ورانہ طور طریقے پر کام کرنے کا موقع ملے۔

Conclusion:معظم محمد، نائب صدر کشمیر پریس کلب
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.