پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کے ایک کارکن کے گھر جاکر تعزیت Mehbooba Mufti in Shopian کی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹا کر مسئلۂ کشمیر کے حل کو اور بھی پیچیدہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز دبا کر رکھی ہے اور کسی بھی فرد کو جموں و کشمیر می بات کرنے کی آزادی نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پی اے جی ڈی کی مشترکہ آواز سے مرکزی حکومت کو تکلیف پہنچتی ہے، کیونکہ پی اے جی ڈی جموں و کشمیر کے عوام کی بات کرتی ہے جو مرکزی حکومت کو قابل قبول نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی نے حجاب معاملے Mehbooba Mufti on Hijab Row پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں جن کا الگ لباس الگ کھانا اور الگ رہنا سہنا ہے لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ یہاں کے لوگ ایک زبان بولیں ایک ہی قسم کا پہناوا پہنیں جو کہ مہاتما گاندھی کے بھارت کی نشانی نہیں ہے۔
- مزید پڑھیں:NIA Raids at Multiple Locations in Kashmir: کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
حد بندی کمیشن کے حالیہ ڈرافت پر بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی Mehbooba Mufti on Delimitation 2ND Draft کا کہنا ہے کہ ڈیلمیٹیشن سے جموں و کشمیر کے اسمبلی حلقوں کو تتر بتر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن جموں و کشمیر کے لوگوں کو الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے Mehbooba Mufti on NIA Raid کے بارے میں محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو ملیٹینسی کے نام پر گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے نام پر کسی کو ہائبرڈ کسی کو وائٹ کالر عسکریت پسند کے نام سے گرفتار کیا جارہا ہے۔