ETV Bharat / city

کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی

بزرگ علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے پیش نظر انتظامیہ نے جمعہ کے روز وادی کشمیر کے دس اضلاح میں پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی
کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 6:02 PM IST

وادی کشمیر میں ایک طرف موبائل انٹرنیٹ اور کالنگ سروس خدمات جزوی طور پر بند کر دی گی ہیں وہیں دوسری جانب شہر کے متعدد سڑکوں اور دیگر خارجی راستوں کو سکیورٹی فورسز نے خاردار تار اور بریکیڈس لگا دئے ہیں ۔

کشمیر: کئی مسجدوں میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں ملی

گیلانی کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ اور ان کی قبر کے آس پاس سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی باری نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گی ہے اور مقامی افراد کو جمعہ کے موقعہ پر جامع مسجد حیدرپورہ میں نماز ادا نہیں کرنے دی گی-
سرینگر شہر کی قدیم جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل میں آج بھی انتطامیہ کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گی۔گزشتہ ماہ صرف ایک بار ہی ان مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گی تھی۔

وہیں شہر کی دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گی تاہم بیشتر خطبہ مرحوم گیلانی کی شخصیات اور سیاست پر مبنی تھا۔
وادی میں تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بند رہی۔ دوسری جانب لوگوں کو ہسپتال اور سرکاری دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہیں ۔

وادی میں پابندیاں کب تک نافذ رہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ "جب تک ضروری ہے تب تک، اگر صورتحال پرامن رہتی ہے تو جلد ہی وادی میں مواصلاتی نظام بحال کیا جا سکتا ہے."

ہم آپ کو بتادیں کہ بدھ کی رات کشمیر کے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی اپنی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ سرینگر میں انتقال کرگئے۔
سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انتظامیہ نے ممکنہ عوامی مزاحمت کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پر بدھ کی رات دیر گئے ہی وادی بھر میں سخت بندشیں عائد کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تار سے سیل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ جگہ جگہ پر پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل انٹرنیٹ اور کالنگ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.