مشہور و معروف اسکئیر محمد عارف خاں جو حال ہی میں بیجنگ سرمائی کھیل Beijing Olympics 2022 کے لیے منتخب ہونے کے بعد گزشتہ روز چین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ مزید چھ افراد بھی گئے تھے، جن میں ان کے سینیئر منیجر محمد عباس وانی بیجنگ ائیرپورٹ پر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انڈین اولمپکس کھیل کے اسیوسی ایشن کے صدر نریندر بھترا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد عباس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ باقی لوگوں کو الگ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Arif Khan Leaves for Winter Olympics: محمد عارف خان سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے روانہ
واضح رہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس چار فروری سے لیکر بیس فروری تک جاری رہے گا۔ ان کھیلوں میں محمد عارف خاں کو سلیلم اور جینٹ سلیلم کھیل میں شرکت کرنی ہیں۔