ETV Bharat / city

Unique Feat of Salman Khan's Fan: دستکار محمد حسین بٹ کا سلمان خان سے اپنی والہانہ محبت کا انوکھا اظہار

دستکار محمد حسین بٹ Craftsman Muhammad Hussain Butt نے چھ ماہ کے دوران دن رات اپنی لگن سے سلمان خان کی تصویر قالین پر Draw Salman Khan's Picture on Carpet بنائی ہے۔ اگرچہ کشمیر میں روزگار کے علاوہ قالین یہاں کی پہچان بھی ہے، تاہم اس سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین کی ڈیمانڈ کم ہوگئی ہے۔

Unique Feat of  Salman Khan's Fan
دستکار محمد حسین بٹ کا سلمان خان سے اپنی والہانہ محبت کا انوکھا اظہار
author img

By

Published : Feb 23, 2022, 7:27 PM IST

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار سلمان خان Bollywood's Most Popular Actor Salman Khan سے کشمیر کے ایک دستکار نے ان سے اپنی والہانہ محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے، اس دستکار نے قالین پر سلمان خان کی تصویر بنائی ہے۔ سرینگر کے فتح کدل کے مقیم محمد حسین بٹ نے ریشمی قالین کے دونوں جانب اپنے پسندیدہ اداکار کی تصویر بنائی ہے۔

دستکار محمد حسین بٹ کا سلمان خان سے اپنی والہانہ محبت کا انوکھا اظہار
جب عالمی وبا کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا تھا، وادی کے دستکار محمد حسین بٹ نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کی تصویر کو قالین پر نقش کیا۔ محمد حسین کا کہنا ہے سلمان خان کی تصویر بنانے سے قالین صنعت کو فروغ ملے گا۔ حسین کا کہنا ہے چونکہ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ کام نہیں تھا، اس لیے میں نے سلمان خان سے اپنی والہانہ محبت Respect and Love for Salman Khan کے اظہار کے لیے یہ کام کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں اسے سلمان خان کو تحفہ میں دینا چاہتا ہوں'۔ دستکار محمد حسین بٹ نے چھ ماہ کے دوران دن رات اپنی لگن سے سلمان خان کی تصویر بنائی۔ اگرچہ قالین کشمیر میں روزگار کے علاوہ یہاں کی پہچان بھی ہے، تاہم اس سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین کی ڈیمانڈ کم ہوگئی ہے۔ قالین پر آنے والے اخراجات کے بارے میں پوچھے جانے پر حسین نے کہا کہ ایسی چیزوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جاسکتی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کو یہ قالین تحفہ میں دینا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بالی ووڈ اسٹار اسے ضرور قبول کریں گے۔

محمد حسین نے دس سال قبل سلمان خان کی ایک تصویر خریدی تھی اور اس پر ماہرانہ انداز میں غور وخوض کرکے اسے قالین پر بنانا شروع کیا۔ تقریباً ایک لاکھ روپے کے خرچ پر بنائی ہوئی اس تصویر میں محمد حسین نے 45 رنگوں کے ریشمی دھاگوں کا استعمال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.