ETV Bharat / city

کورونا میں مبتلا مزید 3 مریضوں کی موت - موت

وادی کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلا 3 معمر مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا متاثرہ افراد کی اموات بڑھ کر 16 ہوگئی ہیں۔

کورونا میں مبتلا مزید دو مریضوں کی موت
کورونا میں مبتلا مزید دو مریضوں کی موت
author img

By

Published : May 18, 2020, 2:55 PM IST

Updated : May 18, 2020, 7:43 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے ڈلگیٹ علاقہ میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 3 معمر مریضوں کی پیر کے روز موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفین کا تعلق ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اور ضلع کولگام کے سوچ علاقے سے تھا۔

اس دوران جموں وکشمیر میں پیر کو کورونا وائرس کے جو نئے کیسز سامنے آئے ان میں سے ضلع پولیس لائنز اننت ناگ میں تعینات 19 پولیس اہلکار اور سرینگر کے تین بڑے ہسپتالوں کے پانچ ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امراض سینہ کے ہسپتال میں پیر کی صبح کورونا وائرس میں مبتلا ضلع اننت ناگ کے ہلر کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے ایک 75 سالہ معمر شخص کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کو نمونیا کے مریض کے طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ گذشتہ آٹھ روز سے مسلسل وینٹی لیٹر پر تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسی ہسپتال میں چند گھنٹوں کے بعد ضلع کولگام کے سوچ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ کورونا وائرس متاثرہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ پیر کی صبح مثبت آیا تھا، کی بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوکر ناگ سے ہی تعلق رکھنے 75 سالہ خاتون جو کینسر مرض میں مبتلا تھی، آج شام کو سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں موت ہوئی۔ اس طرح سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 4 کی موت ہوچُکی ہے، جن میں ایک 29 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی موت واقع ہوجانے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی 16 اموات رپورٹ ہوئی ہے جن میں سے 14 صوبہ کشمیر اور دو صوبہ جموں میں فوت ہوئے ہیں۔

دریں اثنا وادی میں کورونا لاک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے چلتے پیر کو مسلسل 61 ویں روز بھی جہاں تمام تر معمولات زندگی مفلوج رہے وہیں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں ہورہے اضافے سے لوگوں میں بھی اضطرابی ماحول روز بروز بڑھ رہا ہے۔

Last Updated : May 18, 2020, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.