جسٹس وانی کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ اور وِدھک سیوا کیندر کا افتتاح کرکے عدالتی افسران، ضلع انتظامیہ اور بار ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے زیر تعمیر نئی کورٹ کمپلیکس عمارت کا معائنہ کیا - جس کی تعمیر پر 2670.97لاکھ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔ جسے آر اینڈ بھی شوپیاں تعمیر کررہا ہے۔
ڈسٹرکٹ پرنسپل اینڈ سیشن جج شوپیاں سکندر اعظم چودھری نے جسٹس وانی کو ضلع عدالت میں کام کاج کے بارے جانکاری دی۔ جسٹس وانی نے دورے کے دوران وکلاء سے تفصیلی بات چیت کی۔
ضلع شوپیاں عدالت کے وکلاء نے بارایسوسی ایشن صدر شبیر احمد کلے کی توسط سے بار کی حصولیابیوں اور عدالت کے کام کاج اور ضروریات پر مشتمل یاداشت پیش کی۔ جسٹس وانی نے بار ممبران کو یقین دلایا کہ مسائل کو بہت جلد حل کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:کولگام: جسٹس علی ماگرے اور جسٹس دھر نے اے ڈی آر سینٹر کا افتتاح کیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں سچن کمار ویشیا، ایس ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ، جوڈیشل افسران اور بار ممبران موجود تھے۔