ETV Bharat / city

جسٹس سندھو شرما کا دورہ بڈگام

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جج جسٹس سندھو جوکہ ضلع بڈگام کی ایڈمنسٹریٹیو جج بھی ہے نے ضلع بڈگام کے کورٹ کمپلیکس کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ اور ضلع کی دیگر عدالتوں میں کام کاج کا جائزہ لیا.

جسٹس سندھو شرما کا دورہ بڈگام
جسٹس سندھو شرما کا دورہ بڈگام
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 5:20 PM IST

جموں و کشمر کے ضلع بڈگام میں آج جسٹس سندھو شرما نے دورہ کیا اس دوران ضلع کے کورٹ کمپلیکس میں جسٹس سندھو کو گارڈ آف آنر دیکر استقبال کیا گیاـ

جسٹس سندھو شرما کا دورہ بڈگام

سندھو نے کورٹ کمپلیکس میں ایک میٹنگ منعقد کی جس کے دوران انہیں ضلع کے عدالتوں کے کام کاج کے طریقےکے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام محمد اشرف ملک نے جسٹس سندھو کو عدالت میں قانونی سرگرمیوں اور کام کاج کے ساتھ ساتھ دیگر عمل کی جانکاری فراہم کی۔

میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ جوائنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ عبد الباری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سنیل سانگرا، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سیکریٹری فوزیہ پال کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد جسٹس سندھو نے نئے ضلع کورٹ کمپلیکس کے لئے مختص کی گئی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا کورٹ کمپلیکس بنانے کی سبھی فارملٹیز کو پورا کیا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ نئے کورٹ کمپلیکس میں تمام طرح کی سہولت کو بہم رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.