ETV Bharat / city

گاندربل: تعلیم یافتہ نوجونوں کے لیے بیداری کیمپ - سکل ڈیولپمنٹ کمیٹی

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے منی سیکرٹریٹ میں آج بے روزگار نوجوانوں کے لیے جانکاری کیمب منقعد کیا۔کیمپ میں ضلع کے بےروزگار نوجونوں نے شرکت کی۔

گاندربل روزگار کیمپ
گاندربل روزگار کیمپ
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 7:02 PM IST

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے چاروں اطراف اپنا جال بچھا رکھا ہے، جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان ذہنی تناو کے شکار ہو رہے ہیں۔ اس اہم معاملے پر روک تھام لگانے کےلئے اور روزگار کا حل ڈھونڈنے کےلئے ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی کی جانب سے گاندربل منی سیکرٹریٹ کی پارک میں ایک مفت جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

گاندربل روزگار کیمپ

کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی گاندربل نے کیا ہے ۔ اس جانکاری کیمپ میں گاندربل میں موجود مختلف محکمہ جات نے اپنے اپنے کیمپ لگا کر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کمانے کے بارے میں مختلف قسم کی جانکاری فراہم کی، تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما سکے۔

اس جانکاری کیمپ میں سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری اشخاص نے بھی اپنے اپنے اسٹال قائم کرکے نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی اس دوران تعلیم یافتہ نوجوان کو مختلف کورسز کے بارے میں جانکاری دی تاکہ وہ خود ہی اپنا روزگار کما سکے۔

اس موقع پر سکل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ذمہ دار آفیسر نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سے بےروزگار ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل نوجوان اپنا روزگار کما کر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر سکتے۔

دوسری جانب انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گاندربل کے سربراہ نے حکومت کی طرف سے لانچ کی گئی اسکیم جس کا نام "SANKLP" ہے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا کر روزگار کے مواقع حاصل کرنے پر زور دیا ۔

کیمپ میں ضلع میں کام کرنے والے ان نوجوانوں نے بھی بے روزگار نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی جنہوں نے اپنا کاروبار کھڑا کرکے دوسرے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.