طوفانی بارش سے شمالی کشمیر میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی علاقے زیر آب ہیں۔
تاہم محکمہ ایریگیشن اور فلڈ کنٹرول کشمیر کے چیف انجینئراشوک کمار شرما نے ای ٹی وی نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موسلادھار بارشوں میں وادی کشمیر کے ندی نالوں میں پانی کی سطح اوپر آگئی تھی تاہم یہ آہستہ آہستہ نیچے آرہی ہے اور سیلابی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔