ETV Bharat / city

JK Football League: جے کے بینک کی حیدریہ اسپورٹس کے خلاف کامیابی

جے کے پروفیشنل فٹبال لیگ میں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن پروفیشنل لیگ 2021 کے تحت دوسرے میچ میں جموں و کشمیر بینک نے حیدریہ اسپورٹس فٹبال کلب کو پانچ - ایک سے شکست دی۔ فلڈ لائٹس میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے حصے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اسپورٹس فٹبال کلب
اسپورٹس فٹبال کلب
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 7:33 AM IST

Updated : Jul 14, 2021, 11:51 AM IST

میچ کا رخ تب بدلا جب جموں و کشمیر بینک کے کھلاڑی عاقب ریش نے 55ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ پھر 75ویں منٹ پر ریش نے دوسرا گول کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی پکڑ مضبوط کردی۔ تاہم شاہنواز بشیر نے 80ویں منٹ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم حیدریہ اسپورٹس کے لیے پہلا گول کیا۔ وہیں ریش نے ایک بار پھر حیدریہ اسپورٹس کے گول کا جواب دیتے ہوئے ایک اور گول کردیا۔ اسی کے ساتھ وہ اس لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن پروفیشنل لیگ

اتنا ہی نہیں بلکہ ریش نے میچ کے آخری پانچ منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ جس کے بعد جے کے بینک کے کھلاڑی پریم کمار نے گول کیا۔

دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل کے مظاہرے کے باوجود جے کے بینک کی ٹیم نے حیدریہ اسپورٹس کو پانچ- ایک سے شکست دی۔ اپنے زبردست کھیل کے لیے ریش کو میں آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:جے کے ایف اے پروفیشنل لیگ 2021: ریئل کشمیر نے ایس ایف اے کو شکست دی

واضح رہے کہ اس لیگ کا انعقاد پہلی بار جموں و کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن اور اسپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سرینگر کے اسنتھیٹک فٹبال گراونڈ پر کھیلا جارہا ہے۔

Last Updated : Jul 14, 2021, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.