ETV Bharat / city

مکان گرنے سے چار افراد زخمی

author img

By

Published : Dec 1, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Dec 1, 2019, 11:35 PM IST

جموں و کشمیر کے منڈی علاقے میں ایک رہائشی مکان اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

منڈی میں رہایشی مکان گرنے سے چار افراد زخمی
منڈی میں رہایشی مکان گرنے سے چار افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت شاہ محمد ولد دین محمد عمر 65 برس، محمد دین ولد طالب دین عمر 60 برس، محمد نزیر ولد محمد اسماعیل عمر 30 برس، محمد فاروق ولد محمد دین عمر 30 برس کے طور پر کی گئی ہے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا۔

منڈی میں رہایشی مکان گرنے سے چار افراد زخمی

جہاں بنیادی علاج و معالجہ کے بعد تین افراد کو راجہ سُکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میں ریفر کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے جبکہ ایک زخمی کو پونچھ سے جموں میڈیکل کالج میں ریفر کیا گیا ہے۔

زخمیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ 'پونچھ سُکھ دیو ہسپتال میں سٹی اسکین کے علاوہ کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، یہاں تک کہ ایکس رے بھی پرائیویٹ کروانا پڑا جوکہ غریب عوام کے لیے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام تر ادویات باہر دکانوں سے خرید کر لانی پڑتی ہیں جو کہ کسی بھی طرح غریبوں کے بس میں نہیں ہے۔ البتہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر جموں کے لیے ایمبولنس فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے علاج و معالجہ کے لیے تین افراد کو پانچ پانچ ہزار روپے طبی امداد کے لیے فراہم کیے گئے۔

Intro:منڈی میں رہایشی مکان گرنے سے چار افراد زخمیBody:علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ میں کیا بھرتھیConclusion:عرفان مغل
منڈی//ضلع پونچھ تحصیل منڈی کی پنچائیت چھکڑی بن میں ایک رہایشی مکان گر گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت شاہ محمد ولد دین محمد عمر 65 سال, محمد دین ولد طالب دین عمر 60 سال, محمد نزیر ولد محمد اسماعیل عمر 30 سال, محمد فاروق ولد محمد دین عمر 30 سال, کے طور پر کی گئی ہے۔ جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا۔ جہاں بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد تین افراد کو راجہ سُکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میں ریفر کر دیا گیا۔ جہاں ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے- جبکہ ایک زخمی کو پونچھ سے جموں مڈیکل کالج میں ریفر کیا گیا ہے- جس کو لیکر زخمیوں کے ورثہ نے کہا کہ پونچھ سُکھ دیو ہسپتال میں سٹی سکین کے علاوہ کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی گئی یہاں تک کہ ایکسرے بھی پرائیویٹ کروانا پڑا جوکہ غریب عوام کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر ادویات باہر دوکانوں سے خرید کر لانی پڑتی ہیں۔ جو کہ کسی بھی طرح غریبوں کے بس میں نہیں ہے۔ البتہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدائیت پر جموں کے لئے ایمبولنس فراہم کی گئی ک- اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی جانب سے علاج ومعالجہ کے لئے تین افراد کے حق میں پانچ پانچ ہزار روپے امداد میں فراہم کئے گئے ہیں-
Last Updated : Dec 1, 2019, 11:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.