ETV Bharat / city

جموں و کشمیر حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرے گی

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 11:03 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعے کو سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کہا کہ حکومت نے یونین ٹریٹر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کچھ سیاحتی مقامات پر ایئر سفاری اورایئرسواریوں کا آغاز کر نے کا فیصلہ لیا ہے ،جس میں ڈل جھیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سواری شامل ہے۔

بصیر احمد خان
بصیر احمد خان

میٹنگ میں کمشنر سول ایوی ایشن، سیکرٹری سیاحت، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور ڈائریکٹر فائنانس سول ایو ی ایشن نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ مشیر موصوف نے کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دوروں پر آئے سیاحوں کو دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اہم مقامات کے مابین روابط استوار کرنے اور زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات پر غور کر رہا ہے۔

مشیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کے علاوہ کشمیر کے بھی کچھ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ ہیلی کاپٹر خدمات پائلٹ بنیاد پر شروع کی جا سکیں۔

جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں سے ہیلی کاپٹر خدمات متعارف کرنے کے لئے بہت ساری جگہیں زیر بحث آئیں۔

مشیر بصیر خان نے اَفسران کو ہدایت دی کہ اس مقصد کے لئے درکا بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے حوالے سے مناسب بنیاد پر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے جموں و کشمیر کے ناظمین کو ہدایت دی کہ وہ ہیلی کاپٹر خدمات اور مقامات کے بارے میں تفصیلات تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری مشق کا مقصد جموں و کشمیر میں سفر اور سیاحتی شعبے میں تبدیلی لانا ہے اور دور دراز مقامات پر سیاحوں کی نئی منزلیں کھولیں گے۔

مشیر موصوف نے کہا کہ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی ہیلی کاپٹر خدمات کے لئے سیاحتی مقامات کی نقشہ سازی کے لئے منظوری دے دی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.