سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کمپیوٹر اسکلز اور جانکاری کورس متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکولی تعلیم محکمہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔Computer Skills in JK Schools
جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جو کہ ایک خودمختار سائنسی سوسائٹی ہے، نے چھٹی سے بارہویں جماعت تک کمپیوٹر کورسز شروع کرنے کے حوالے ایک تجویز پیش کی تھی۔ حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نصاب کے مواد کی جانچ پڑتال کی گئی ہے تاکہ بورڈ کے موجودہ نصاب میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نصاب کے مطابق کمپوٹر کورسز کو متعارف کرانے کی دستیابی کا پتہ لگایا جاسکے ۔
مزہد پڑھیں:
حکم نامے کے مطابق کمپوٹر پر مبنی کورسز چلانے کے لیے طریقہ کار اور ذمہ داری بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ،سٹیٹ کونسل فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹرینگ، سماگرہ شکھشا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہوگی۔ ایسے میں ایک ہفتے کے اندر دنوں باہمی مفاہمت نامے پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔