ETV Bharat / city

سرینگر- جموں قومی شاہراہ بحال

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پیر کے روز تین دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے کھل گئی۔

Jammu-Srinagar National Highway Reopened
سرینگر- جموں قومی شاہراہ بحال
author img

By

Published : Dec 17, 2019, 1:42 AM IST

سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پیر کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے کھول دی گئی ہے تاہم پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف آنے کی اجازت ہو گی۔
وہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ایڈوائزی جاری کی گئی ہے اور پولیس نے اس ایڈوائزی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے سرینگر اور دیگر اضلاع میں مسافروں کے لیے ہیلپ لائن نمبر میں جاری کر دیا ہے۔
سرینگر میں 01942450022 اور رامبن میں 9419993745 نمبرات پر رابطہ کرنے کو کہا ہے۔

ادھر کپوارہ-کیرن روڑ بھی ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے دوبارہ کھل گیا تاہم لیہہ۔ سری نگر شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ کے علاوہ گریز، مژھل اور کرناہ کی سڑکیں بھی مسلسل بند ہیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صد فیصد صحیح ثابت ہوتے ہوئے پیر کے روز جہاں موسم خشک رہا اور لوگوں کو دن میں بسا اوقات آفتاب کا دیدار بھی نصیب ہوا وہیں رات بھر مطلع صاف رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافے سے لوگ صبح کے وقت دیر گئے تک گھروں سے باہر قدم رکھنے کی جرات نہیں کرسکے۔

وادی کے جنوب وشمالی میں واقع مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں 20 اور 21 دسمبر کو کہیں کہیں مقامات پر ہلکی بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم محکمے کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا۔

Intro:Body:

jk: srinagar flights cancelled on 8th day  due to snowfall and fog

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.