سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں شمالی کشمیر سے آئے عہدیداران نے پارٹی سے منسلک کئی اہم معاملات بھی زیر بحث لایا۔ Jammu and Kashmir Politics
اس دوران نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، خزانچی شامی اوبرائے، پارٹی کے ترجمان اعلی تنویر صادق، ڈپٹی پولیٹیکل سکریٹری مدثر شاہمیری، صبیحہ قادری، جاوید ڈار اور سلمان علی ساگر کے علاوہ شمالی کشمیر سے متعدد عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے غلام نبی آزاد کے انڈین نیشنل کانگریس سے مستعفیٰ ہونے کے بعد جموں و کشمیر سے لے کر دہلی تک سیاست گرم ہے جہاں اب تک 60 سے زائد کانگریس رہنماؤں نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر غلام نبی آزاد کا دامن تھاما ہے۔ وہیں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے ضلع اور صوبائی سطح کے کئی عہدیداران نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرکے غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی میں شمولیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔