ہر سال 8 مئی کو بھارت میں مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیشہ بھارت میں مئی مہینے کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ماں کے وجود اور لوگوں کی زندگیوں میں اس کی اہمیت اور اس کی قربانیوں کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ دن منایا جاتا ہے عام طور پر مارچ اور مئی کے مہینوں میں ہی مناتے ہیں۔ اس سلسلے میں لائف اسکول چراری شریف(جموں و کشمیر) کی جانب سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ چند وجوہات کی بنا پر مدرز ڈے 8 مئی کی بجائے 19 مئی کو منایا گیا۔ Mothers Day Celebration in Life School
اس تقریب میں طلباء کی ماؤں کو کھیل اور دیگر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے اسکول میں مدعو کیا گیا تھا جس میں انہوں نے جوش اور جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ اس تقریب میں طلباء نے ماں کی تعظیم کے لیے گیت گائے اور کچھ طلبہ نے اپنی ماں کی تعریف کرتے ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سریلی دھنوں پر رقص کیا۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔ ایک طالبہ زینب اعجاز نے کہا کہ یہ دن ہمارے اسکول کی طرف سے ہماری ماؤں کے لیے وقف کیا گیا تھا۔ ہمیں اپنی ماؤں کو سلام کرنا چاہیے جو وہ ہمارے لیے کر رہی ہیں وہ زندگی کے آغاز میں ہماری مدد کر رہے ہیں کہ کیسے کھانا ہے، کیسے سیکھنا ہے، وہ ہماری پہلی استاد ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اسکول کے چیئرمین نذرالاسلام نے کہا کہ یہ پروگرام بالکل ایک تہوار کی طرح منعقد کیا گیا تھا جس میں طلباء کی ماؤں نے بھی حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ گیمز میں حصہ لیا۔