ETV Bharat / city

Encounter in Shopian شوپیان انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ Encounter in Shopian

Encounter in Shopian
شوپیان میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:59 PM IST

Updated : Sep 12, 2022, 4:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ Encounter in Shopian

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہف شیر مال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ پارٹی نے پیر کی صبح شوپیاں کے ہف شیر مال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Last Updated : Sep 12, 2022, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.