ETV Bharat / city

Delimitation Commission Proposals: جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں - حد بندی کمیشن کی تجاویز بھارت اور جموں و کشمیر گزٹ میں

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن Jammu and Kashmir Delimitation Commission نے یونین ٹریٹری کی اسمبلی اور پارلیمانی نشستوں کی ازسر نو حد بندی کی تجاویز شائع کرکے رواں ماہ کی 21 تاریخ تک عوام سے تجاویز و اعتراضات طلب کئے ہی۔

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن
جموں و کشمیر حد بندی کمیشن
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 5:55 PM IST

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے اپنی تجاویز Delimitation Commission Proposals بھارت اور جموں و کشمیر کے گزٹس میں شائع کی۔

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے اپنی تجاویز بھارت اور جموں و کشمیر کے گزٹس میں شائع کی ہیں اور 21 مارچ تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔

جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی تجاویز
جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی تجاویز

حد بندی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوامی اجلاس کے لیے 28 اور 29 مارچ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرے گا۔

کمیشن نے دو تفصیلی اختلافی نوٹ شامل کیے ہیں جن پر تین نیشنل کانفرنس لوک سبھا ممبران بشمول ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی کے دستخط ہیں۔

جموں و کشمیر کے پانچ لوک سبھا ارکان حد بندی کمیشن کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں جن میں نیشنل کانفرنس کے تین کے ارکان کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے جگل کشور کا نام شامل ہے۔

اپنے اختلافی نوٹ میں نیشنل کانفرنس نے کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے۔ این سی کا اختلافی نوٹ پینل کی جانب سے تجویز کردہ مختلف اسمبلی حلقوں سے بھی متعلق ہے۔

کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد پانچ رہے گی جس کے مطابق جموں ڈویژن میں جموں۔ریاسی اور اُدھم پور۔ڈوڈہ حلقے ہوں گے جبکہ کشمیر ڈویژن میں سری نگر۔بڈگام اور بارہمولہ۔کپواڑہ ہوں گے۔ اننت ناگ۔پونچھ سیٹ دونوں ڈویژن کا حصہ ہوگی۔

پینل کی تجاویز کے مطابق جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی حلقے ہوں گے جن میں سے سات ایس سی اور 9 ایس ٹی کے لیے مخصوص ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.