ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی اِنتخابات : تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل - ڈی ڈی سی انتخابات

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 04 دسمبر یعنی کل ہوگی۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوکر دن کے دو بجے اختتام پزیر ہوگا۔

jammu and kashmir ddc elections 3 round of voting tomorrow
ڈی ڈی سی اِنتخابات : تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 9:31 PM IST

جموں وکشمیر اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ایک پریس کانفرنس میں ڈی ڈی سی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے اور پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے اور انتظامات سے متعلق بتایا۔

ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کل 280 حلقے ہیں (ہر ضلع میں 14) کل 33 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں کشمیر ڈویژن کے 16 اور جموں کے 17 حلقے شامل ہیں۔

تیسرے مرحلے میں صبح 7بجے تا دوپہر 2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی اِنتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 305 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں کشمیر ڈویژن سے 166 اور جموں ڈویژن سے 139اُمیدوار ہیں۔305 امیدواروں میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔

سرپنچ ضمنی اِنتخابات کے بارے میں کے کے شرما نے بتایا کہ 126 حلقے میں سے 66 حلقہ انتخابات میں کل پولنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 184 اُمیدوار میدان میں ہیں، جن میں 144 مرد اور 40 خواتین اُمید وار شامل ہیں ۔40 سرپنچ حلقوں میں بلا مقابلہ اِنتخاب کیا گیا ہے۔اسی طرح پنچ ضمنی انتخابات میں 1738 حلقے ہیں اور ان میں سے 798 بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 327 حلقوں میں پولنگ ہوگی اور یہاں 749 امیدوار میدان میں ہیں۔

اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ 737648 رائے دہندگان تیسرے مرحلے میں اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے۔ جس میں 385675 مرد اور 351973 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان 737648 ووٹروں میں سے 374604 جموں صوبہ سے اور 363044 کشمیر صوبہ سے ہیں۔ جموں میں 792 اور کشمیر میں 1254 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ایس ای سی نے کہا کہ اِنتخابات سے متعلق تمام اِنتظامات اَفرادی قوت، اِنتخابی مواد اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ۔

اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما

انہوں نے کہا کہ کووِڈ 19 سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل ہوگا اور ہر پولنگ اسٹیشن میں سینیٹائزر ، تھرمل اسکینگ ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور اِنتخابی عملے کے لیے بہم رکھے گئے ہیں ۔

ایس ای سی نے بتایا کہ وومن کالج گاندھی جموں اور گرلز ہائر سکینڈری اسکول ادھمپور میں کشمیری مائیگرنٹ کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابی عمل میں اپنی رائے دہی کا آسانی اِستعمال کرسکیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پزید ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.