ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو میں 24 مئی تک توسیع - ای ٹی وی بھارت اردو

حکومت نے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کے پیش نظر تمام اضلاع میں جاری کورونا کرفیو میں 24 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

3
3
author img

By

Published : May 15, 2021, 7:53 PM IST

حکومت نے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو کے پیش نظر تمام اضلاع میں جاری کورونا کرفیو میں 24 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے یہ کرفیو 17 مئی تک لگایا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاو پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر بھر میں کورونا کرفیو میں 24 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن نے ایک ٹویٹ میں کورونا کرفیو میں مزید سات دن کی توسیع سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں پیر کی صبح 7 بجے تک جاری رہنے والا کورونا کرفیو 24 مئی پیر کو صبح 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تاہم کچھ ضروری خدمات کے علاوہ سخت کرفیو برقرار رہے گا۔'

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات میں اضافے کے بعد 29 اپریل کی شام سے جموں و کشمیر بھر میں کورونا کرفیو برقرار ہے اور اب اسے مزید سات دنوں تک بڑھایا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.