ETV Bharat / city

جامع مسجد جمعہ کے روز سنسان

author img

By

Published : May 17, 2019, 5:50 PM IST

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کے درمیان کشمیر انتظامیہ نے شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی جامع مسجد میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی۔

جامع مسجد جمعہ کے روز سنسان

اطلاعات کے مطابق کشمیر انتظامیہ نے نوہٹہ میں واقع تاریخی مسجد کو جمعہ کے روز مقفل کرکے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
جامع مسجد کے تمام دروازوں کو مقفل کیا گیا تھا اور اس کے گرد وپیش بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی بھی شخص اس تاریخی مسجد میں داخل نہ ہوسکے۔

حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر روک کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'ماہ رمضان میں بھی وادی کی سب سے بڑی جامع مسجد مقفل اور محاصرے میں رہی، ہزاروں فرزندان توحید کو وہاں نماز ادا کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا، ایسے اقدام سے لوگوں کے مذہبی حقوق کے تئیں حکام کی غفلت عیاں ہوجاتی ہے جو انتہائی افسوس ناک امر ہے'۔

دریں اثنا مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر وادی کی درجنوں مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حالیہ ہلاکتوں اور سمبل سانحہ کے خلاف لوگوں نے احتجاجی جلوس بر آمد کئے تاہم بیشتر علاقوں میں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.