ETV Bharat / city

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس بھرتی مہم کا اہتمام - اردو نیوز سرینگر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں خواتین کے لیے پولیس بھرتی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس دوران خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس بھرتی مہم کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 7:45 AM IST

جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ سرینگر میں خواتین کے لیے پولیس میں بھرتی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے وابستہ تعلیم یافتہ لڑکیوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم میں تقریباً 2000 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

موجودہ وقت میں کشمیر کی لڑکیاں زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ وہیں آج پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کشمیری لڑکیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ کیونکہ موجودہ وقت میں جب بے روزگاری بڑھ رہی ہے تو ایسے میں حکومت کی جانب سے جاری اس بھرتی مہم کی لڑکیوں نے ستائش کی۔

اس موقعے پر اے ڈی جی کارڈینیشن کے علاوہ ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے بھرتی مہم

جبکہ اس دوران بھرتی میں شامل لڑکیوں کا کہنا تھا کہ آج کی لڑکی کو ہر میدان میں اپنا لوہا منانا چاہیئے جبکہ پولیس میں بھرتی ہونا ایک لڑکی کے لیے فخر کی بات ہے جس کے ذریعے وہ

اپنے ملک کی اور اپنے لوگوں کی خدمت کرسکے جس کے لیے پولیس محکمہ ایک اچھا ذریعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.