جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی اییشن نے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نابینا بچوں میں بریل قرآن تقسیم کیا گیا، جبکہ اس دوران ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید نے کہا کہ 'آج کی تقریب کا مقصد یہی ہے کہ جو نابینا بچے ہیں ان کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل بھی کرائی جائے تاکہ یہ معذور بچے خود سماج کے لیے کبھی بوجھ نہ سمجھیں۔
مزید پڑھیں: کٹھوعہ: پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک
انہوں نے کہاکہ 'یہ معذور بچے ایک دن پڑھ لکھ کر اپنا لوہا منوائین گے بس آج ان کے ہمت و حوصلوں کو پست نہ ہونے دیا جائے اور نہ کبھی انہیں یہ محسوس کرایا جائے کہ معذور ہیں۔