ETV Bharat / city

Delimitation Panel Orders Come into Effect: حد بندی کمیشن کے احکامات جموں و کشمیر میں آج سے نافذ العمل

جموں و کشمیر کے حد بندی کمیشن کی طرف سے حال ہی میں حتمی حکم نامے پر دستخط کرنے کے چند ہفتوں بعد مرکزی حکومت نے کمیشن کی نئی سفارشات کو آج سے نافذ کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کی نئی حد بندی میں جموں خطہ کے لیے 43 جب کہ کشمیر کے لیے 47 نشیتوں کی منظوری دی گئی۔ Delimitation Panal Order Come Into Effect

j-and-k-delimitation-panel-orders-come-into-effect
حد بندی کمیشن کے احکامات جموں و کشمیر میں آج سے نافذ العمل
author img

By

Published : May 20, 2022, 8:54 PM IST

سرینگر: وزارت قانون نے جمعہ کو اعلان کیا کہ حد بندی کمیشن کے احکامات جس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دیا ہے وہ رواں مہینے کی 20 تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ Delimitation Panal Order Come Into Effect

وزارت کی جانب سے آج جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشن کی دو سفارشات، جن میں سے ایک مختلف زمروں کے لیے مخصوص حلقوں کی تعداد سے متعلق 14 مارچ کی سفارش اور دوسری ہر حلقے کے سائز سے متعلق 5 مئی کی سفارش کو 20 مئی سے ایک ساتھ نافذ العمل ہوں گی۔"

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مستقبل کے اسمبلی انتخابات کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ حد بندی پینل نے جموں خطے کو چھ اضافی اسمبلی سیٹیں اور وادی کشمیر کو ایک اسمبلی سیٹ دی تھی اور راجوری اور پونچھ کے علاقوں کو اننت ناگ پارلیمانی سیٹ میں ضم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی تعداد 90 ہے جس میں کشمیر کے لیے 47 جب کہ جموں صوبہ کے لیے 43 ہیں۔ کمیشن نے پہلی بار نو اسمبلی حلقے درج فہرست قبائل کے لیے مختص کیے ہیں، جن میں سے چھ جموں خطہ میں جب کہ تین کشمیر صوبے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.