وادی کشمیر میں خشک موسم اور ٹھٹھرتی سردی کے بیچ پیر اور بدھ کی درمیان شب سے سخت سردیوں کے چالیس دنوں پر محیط چلہ کلان کا آغاز ہوگیا Chillai Kalan Begins In J&K ہے۔چلہ کلان کو شہنشہاہ زمستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔جو کہ 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔
چلہ کلان کے دوران کپکپا دینے والی ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ بھاری برف باری Snowfall In Kashmirاور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں پانی کے نل بھی منجمد ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Istaqbaal-e-Chilai-e-Kalaan Festival In Srinagar: "استقبال چلہ کلان" کے نام سے تین روزہ فیسٹول جاری
رواں برس چلہ کلان سے قبل تین بار برف باری ہوئی ہے۔وہیں دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی درج کیا جارہا ہے۔اس دوران یکم اور 2 دسمبر کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری رہا۔ادھر سرینگر میں گزشتہ شب یعنی 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Jashn E Chillai Kalan Festival in Shopian: فوج کی جانب سے شوپیاں میں 'جیشن چلہ کلاں' کا اہتمام
محکمہ موسمیاتMeteorological Department Kashmir کے مطابق چلہ کلان میں موسم خشک رہنے سے درجہ حرارت میں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے جبکہ 22 سے 25 دسمبر کے درمیان رات میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔