ETV Bharat / city

Land Passbooks Issued in srinagar: لینڈ پاس بک سے زمین دستاویزات محفوظ رہیں گے

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 8:28 PM IST

جموں و کشمیر میں محکمۂ ریونیو نے زمین کی دستاویزات میں شفافیت کے لیے زمین مالکان کو لینڈ پاس بک جاری کرنے کا عمل شروع Land Passbooks Issued in srinagar کیا۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس سرینگر کے میٹنگ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژنل کمشنر کشمیر، پنڈورانگ، کے پولے نے ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز کی موجودگی میں زمین کے مالکان کو لینڈ پاس بکس حوالے کئے۔

j-and-k-administration-all-set-to-roll-out-land-passbooks-for-residents
لینڈ پاس بک سے زمین دستاویزات محفوظ رہیں گے

جموں و کشمیر میں زمین مالکان کو زمین کی خرید و فروخت کے دوران دستاویزات حاصل کرنا یا ان میں تبدیلی کرنا کافی دشوار کام تھا۔ زمین مالکان کو پٹوار خانوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، وہیں پٹواریوں کی جانب سے فرضی اور غلط دستاویزات بنانے کی شکایت بھی عام سی بات دیکھنے کو ملتی تھی۔

تاہم جموں و کشمیر انتظامیہ نے زمین مالکان کے لیے اب 'لینڈ پاس بک' جاری کرنے کا آغاز کیا ہے جس سے دستاویزات محفوظ رہیں گے اور آن لائن بھی دستاویزات دستیاب ہوں گے۔

اس سلسلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر اور جموں اضلاع میں مالکان میں یہ پاس بک اجراء کئے Land Passbooks Issued in srinagar ہیں۔

ڈپٹی مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز DC Srinagar Aijaz Asad نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لینڈ پاس بک ای گورننس کی ایک کڑی ہے جسے شہریوں کی سہولت کے لیے تین زبانوں، اردو، انگریزی اور ہندی میں دستیاب رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لینڈ پاس بک درست دستاویز ہے جسے عدالتوں، مالیاتی اداروں کے سامنے تمام مقاصد کے لیے ریکارڈ آف رائٹس کا تصدیق شدہ دستاویز تسلیم کیا جائے گا۔

لینڈ پاس بک میں اضافی سکیورٹی فیچر ایک منفرد آئی ڈی اور کیو آر (QR) کوڈ ہوتا ہے۔ کیو آر کوڈ کی مدد سے کوئی بھی مختلف شکایات، قانونی چارہ جوئی، تنازعات کے ازالے اور ریفرنس کے لیے ایک مصدقہ آلہ ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مالکان نے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ ان کے زمین کے دستاویزات محفوظ رہیں گے۔

صوبائی کمشنر پی کے پولے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لینڈ پاس بک کو قانونی حیثیت حاصل ہے، جو عدالتوں اور دیگر اداروں میں مصدقہ مانی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زمین مالکان کو پاس بک ان کے موبائل میں ایپ کے ذریعے بھی دستیاب رہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی طرف سے دستاویزات میں فرضی اندراج کرنے پر بھی اب لگام لگ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.