اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ موسم سرما کی تعطیل کے بعد 16 فروری کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔
آئی یو ایس ٹی یونیورسٹی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق اس ماہ کی 21 تاریخ سے تدریسی عمل کو آف لائن کی طرز پر پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے یونیورسٹی نے اکتوبر 2021 میں کیمپس میں آف لائن تدریس اور امتحانات شروع کیے تھے، لیکن موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسے آن لائن تدریس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومسو IUST Vice Chancellor Prof. Shakeel Ahmed Romshoo کی زیر صدارت اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران 16 فروری کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی شروع کریں گے۔ جب کہ 21 فروری سے آف لائن کلاسز دوبارہ شروع ہوں گئے، تب تک آن لائن تدریس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Colleges & Universities in Kashmir: سرمائی تعطیلات کے سبب کشمیر میں کالجز نہیں کھل سکے
یونیوسٹی نے تمام پرنسپلز اور ڈیپارٹمنٹل ہیڈز کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیمپس میں تمام مناسب پروٹوکولز، یو جی سی کے رہنما خطوط اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق کووڈ مناسب رویے کو سختی سے نافذ کیا جائے۔
کلاس رومز میں صرف ان طلبہ کو اجازت دی جائے گئی جنہوں نے ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لیے ہوں، اور یونیورسٹی نے کیمپس میں کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طلبہ، فیکلٹی اور دیگر عملے کی بے ترتیب جانچ اور اسکریننگ کے لیے ایک نظام قائم کیا ہے۔