ETV Bharat / city

Itr Sales up in Ramadan: ماہ صیام کے دوران سرینگر میں عطر کی فروخت میں زبردست اضافہ

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 6:18 PM IST

ماہ رمضان میں مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عبادات کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان عبادات کے لیے تیاری بھی کچھ خاص ہوتی ہے۔ اس موقع پر لباس کو معطر رکھنے کے علاوہ مساجد کو بھی مہکانے کے لیے عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر عطر کے استعمال میں کافی اضافہ ہوتا ہے جب کہ سرینگر کے بازار میں طرح طرح کے عطر دستیاب ہیں اور ان کی خریدی میں بھی زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Attar Sales Boost Up In Srinagar During Ramadan

ماہ صیام کے دوران سرینگر میں عطر کی فروخت میں زبردست اضافہ، تاجرین میں خوشی کی لہر

سرینگر: گزشتہ تین برسوں سے ناسازگار حالات اور کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عطر کی تجارت متاثر رہی۔ تاہم امسال دکاندار عطر کی فروخت میں مشغول ہیں۔ یوں تو بازار میں ہر طرح کے ملکی اور غیر ملکی پرفیومز دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر رمضان المبارک میں عوام کی بڑی تعداد عطر کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث اس کاروبار سے منسلک افراد کے روزگار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ Attar Sales Boost Up During Ramadan

گذشتہ 20 برسوں سے سرینگر کے ظفر محی الدین اپنے آبائی مقام پر عطر فروخت کررہے ہیں جبکہ انہوں اس کاروبار کو ممبئی سے شروع کیا تھا۔ وہیں عبدالباسط، سرینگر میں سینکڑوں اقسام کی عطر فروخت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی ممالک سے عطر لاکر یہاں فروخت کر رہے ہیں۔ عطر کے شوقین لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں روزوں کے پیش نظر پرفیوم کے بجائے عطر کا ہی استعمال بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس میں الکوحل یا دیگر ممنوع چیزوں کا استعمال نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

5196 Pilgrims from Jammu and Kashmir will Perform Hajj: امسال جموں وکشمیر سے پانچ ہزار سے زائد عازمین، حج کا فریضہ انجام دیں گے

رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے جبکہ دکانداروں نے عید سے قبل کاروبار میں زبردست اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.