ETV Bharat / city

No Shab-e-Qadr, Jumat-ul-Vida Prayers at Srinagar's Jamia Masjid: مرکزی جامع مسجد میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنا قابل افسوس - مرکزی جامع مسجد میں مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں ملی

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کو نمازیوں کے لیے بار بار بند کرنا جہاں جامع مسجد کی اہمیت اور مرکزیت کو کمزور کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے وہیں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی گزشتہ تین برس کی نظر بندی کا مقصد انہیں اپنی منصبی ذمہ داریوں اور پرامن سرگرمیوں سے روکنا اور انہیں اپنے عوام سے الگ تھلگ کرنا ہے۔ Authorities Not to Allow ‘Shab-e-Qadr’, ‘Jumat-ul-Vida’ Prayers at Srinagar’s Historic Jamia Masjid

مرکزی جامع مسجد
مرکزی جامع مسجد
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 12:33 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اورجموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے مسلمانوں کے عظیم اور متبرک مہینہ رمضان المبارک کی مقدس شب شبِ قدر اور جمعۃ الوداع کی تقاریب کے مواقع پر کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگرمی اجتماعات پر قدغن عائد کرنے کے خلاف مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Authorities Not to Allow ‘Shab-e-Qadr’, ‘Jumat-ul-Vida’ Prayers at Srinagar’s Historic Jamia Masjid

مرکزی جامع مسجد

بیان میں کہا گیا کہ شب قدر اور جمعۃ الوداع کے مواقع پر وادی کے تمام اضلاع اور شہر و گاؤں سے لاکھوں لوگ انتہائی عقیدت و محبت سے جامع مسجد کا رخ کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار اور دعا و مناجات کے ساتھ ساتھ نماز جمعہ کا فریضہ ادا کرنے اور میرواعظ کشمیر کا پند و نصائح اور وعظ و تبلیغ سے استفادہ کرتے ہیں، لیکن حکام کے اس فیصلہ سے نہ صرف عوام کے دینی جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ یہ مذہبی امورات میں مداخلت بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کونمازیوں کیلئے بار بار بند کرنا جہاں جامع مسجد کی اہمیت اور مرکزیت کو کمزور کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے وہاں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی گزشتہ تین برس کی نظر بندی کا مقصد انہیں اپنی منصبی ذمہ داریوں اور پرامن سرگرمیوں سے روکنا اور انہیں اپنے عوام سے الگ تھلگ کرنا ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اورجموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے عید الفطر کی آمد پر میرواعظ کشمیر سمیت تمام سیاسی رہنمائوں،کارکنوں اور نوجوانوں جو جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں ان کی کی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.