وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ایس ایف حامد نے آج شیخ العالم ہال بڈگام میں منعقد ہونے والے "نشہ مکت بھارت ابھیان" کے عنوان پر دو روزہ "کیپسٹی بلڈنگ" پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس بڈگام نے محکمہ تعلیم اور صحت کے تعاون سے کیا ہے۔2-Day programme on Nasha Mukt Bharat Abhiyan begins at Budgam
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ نشہ مکت بڈگام بنانے کے لیے مشترکہ طور پر ہماری جہد و جہد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہر گاؤں میں 10 رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے،جس کا مقصد عوام کو نشہ سے گریز کرنے اور اپنے آس پاس کے ماحول اور معاشرہ کو نشہ کی لت سے پاک بنانے رکھنے کے لئے بیدار کرنا ہے ۔
پروگرام میں شریک سامعین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس مرکز سے تربیت حاصل کریں،اور تربیت کے مراحل سے گزرنے کے بعد آپ ضلع بڈگام کو نشہ سے پاک ضلع بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں ،تا کے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے مزی دکہا کہ نشہ سے پاک اور بہتر معاشرہ کی تشکیل کے لئے عوامی بیداری ضروری ہے،اور سماج کے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہے،کیونکہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے،اور بر وقت اس پر اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:Drug Awareness Programme سمبل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام
ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس پروگرام میں تمام زیڈ ای اوز، آشا اور آنگن واڑی ورکرس،سی ای او، سمیت دیگر محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔