ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: دسویں اور بارہویں کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا صحیح ہے؟ - अनुच्छेद 370 के छात्र

جموں و کشمیر انتظامیہ نے دسویں جماعت کے طلبا کے لیے 50 فیصد حاضری اور 12ویں جماعت کے ویکسین شدہ طلبا کے لیے اسکولز کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

دسویں اور بارہویں کے لئے اب اسکول کھولنا کیا صیحی فیصلہ ہے

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:47 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 8:37 PM IST

گزشتہ تین برسوں کے دوران کشمیر وادی میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ پہلے سال 2019 میں آئینی خودمختاری ختم کئے جانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال نے تعلیمی شعبہ کو اثر انداز کیا۔ اس کے بعد گزشتہ برس یعنی 2020 میں کووڈ 19 کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے سے رواں برس 2021 میں بھی تعلیمی نظام پٹری پر لوٹ نہیں پایا۔ مجموعی طور پر ان تین برسوں کے دوران طلباء پورے 30 دن بھی اسکول نہیں جاپائے ہیں۔

جموں و کشمیر: دسویں اور بارہویں کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا صحیح ہے؟

جموں وکشمیر میں تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز اور تکنیکی اداروں کو بند رکھنے کی میعاد میں رواں برس جولائی مہینے سے توسیع ہی عمل میں لائی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات قریب آتے ہی انتظامیہ نے ان جماعتوں کے طلباء کے لیے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ تاہم دونوں جماعتوں کے بچے صرف مخصوص ایام میں 50 فیصدی حاضری کے ساتھ کلاسز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ بارہویں کے طلباء اور اساتذہ کے لیے ویکسنیشن جب کہ دسویں جماعت کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اسکول بھیجے جانے سے متعلق والدین کی رضامندی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس سے والدین میں مزید الجھن پیدا ہوگئی ہے۔

اگرچہ بیشتر والدین نے اسکولوں میں دوبارہ کلاسز شروع کرنے کو خوش آئند پہل قرار دیا، تاہم ویکیسین کی شرط پر اور اپنی ذمہ داری پر بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لئے حاصل کی جارہی رضامندی پر والدین کئی طرح کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ طلباء کی ٹیکہ کاری کی بات تو کی جاتی ہے لیکن ابھی بھی کئی سارے اساتذہ بغیر کووڈ ویکسین کے ہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر: 2014 سیلاب متاثرین انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول کھولے کے جانے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا۔ جب ماہرین ممکنہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرات کے پیش نظر بچوں کے زیادہ تر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ کا یہ فیصلہ کہاں تک صحیح ثابت ہوگا اور کیا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ کورونا کے رہنما خطوط پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنا پائے گی۔

ادھر سول سروسز، انجینیرنگ اور این ای ای ٹی تربیتی مراکز کو بھی محدود طور پر تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے البتہ پہلی تا نویں جماعت کے بچوں کے لئے آن لائن طرز پر ہی کلاسز جاری رہیں گی۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.