ETV Bharat / city

کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل - جموں و کشمیر

کشمیر میں ریل خدمات کے بعد اب انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کردی گئی ہے۔

کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 12:26 PM IST

ریاست جموں و کشمیر میں ریل سمیت انٹرنیٹ خدمات مزاحمتی قیادت کی طرف سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ہڑتال کی کال کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وادی کے باقی علاقوں میں محض ٹو جی انٹرنیٹ سروسز چل رہی ہیں۔

لوگوں نے اس حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں جب انٹرنیٹ زندگی کا اہم حصہ ہے تو وادی کشمیر میں حالات کے نام پر لوگوں کو ان اہم سروسز سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

لوگوں نے کہا کہ ٹو جی انٹرنیٹ سپیڈ پر انٹرنیٹ محض نام ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ایپلیکیشن کھلتا ہی نہیں ہے۔

وہیں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے ریاست کے باشندوں کے ساتھ ساتھ امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے آنے والے یاتریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ قدم ریاستی حکومت نے وادی کشمیر میں سرگرم عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

انتظامیہ نے وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، جبکہ دارالحکومت سرینگر اور جنوبی کشمیر میں جگہ جگہ پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے اور سرینگر جموں شاہراہ، سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی جگہ جگہ پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2016 میں آٹھ جولائی کو ہی برہان وانی کی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا، جس کے بعد وادی میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے مزاحمتی جماعتوں نے آج وادی میں ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔

جولائی 2016 کو وادی میں عسکریت پسند برہان وانی کی موت کے بعد چھ مہینوں تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں، جو کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا انٹرنیٹ ڈاؤن مانا جاتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.