جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے لیے انٹرنیٹ خدمات رکھی گئی ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سید عابد رشید شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی ضرورت کے پیش نظر ڈی سی آفس پلوامہ کے انفارمیشن سنٹر میں انٹرنیٹ دستیاب رکھا گیا ہے۔ جہاں ضرورت مند طلباء مستفید ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اہلکار بھی ان سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
تاہم طلباء کا کہنا ہے کہ کثیر آبادی کے لیے چند کمپیوٹر آٹے میں نمک کے برابر ہیں، جہاں طلباء کو انٹرنیت استعمال کرنے کے لیے گھنٹوں قطار میں رہنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ تمام تر مواصلاتی نظام کو بھی معطل کیا گیا۔