ETV Bharat / city

کشمیر: کھیل کے میدان میں لڑکیوں کی بڑھتی دلچسپی

بڈگام میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام منعقد ہوا۔ جن میں بڑی تعداد میں خاتون کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان میں سے کئی ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، ان کھیلوں میں کئی نئی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن کا کہنا تھا کہ 'وہ بھی آگے بڑھنا چاہتی ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔'

کھیل کے میدان میں لڑکیوں کی بڑھتی دلچسپی

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 7:00 PM IST

زندگی کے ہر شعبے کی طرح اب کھیل کے میدان میں بھی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے حکومت طرح طرح کے اقدامات کررہی ہے۔

کھیل کے میدان میں لڑکیوں کی بڑھتی دلچسپی

جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ اسپورٹس پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں کافی تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا۔

اس پروگرام میں مختلف عمر کی لڑکیوں نے حصہ لے کر جوڈو، کراٹے، ووشو اور دیگر طرح کے کھیل کے کرتب دکھائے۔ اس دوران لڑکیوں کا کہنا تھا کہ 'کھیل سے ایک تو وہ تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی ان کو خود پر مزید اعتماد ہوجاتا ہے۔'

اسپورٹس پروگرام میں حصہ لینے والی لڑکیوں نے کہا کہ 'کراٹے، باکسنگ وغیرہ سیلف ڈیفنس کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور جب ایک لڑکی کو یہ کھیل آتے ہیں تو اسے کسی چیز کا ڈر نہیں رہتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج کل کے دور میں والدین کو ڈر لگا رہتا ہے کہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ کچھ غلط نہ ہو، ایسے میں جب وہ کھیل کھیلتی ہیں تو وہ اپنا سیلف ڈیفنس بھی تیار کرتی ہیں۔'

ان میں سے کئی ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا، ان کھیلوں میں کئی نئی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن کا کہنا تھا کہ 'وہ بھی آگے بڑھنا چاہتی ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: اسٹیٹ لیول اسپورٹس ورکشاپ کا اہتمام

وہیں آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 'ان کھیلوں کو منعقد کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔'

آپ کو بتادیں کہ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

وہیں اِن لڑکیوں کا کہنا تھا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے اگر اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں گے تو ان کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.