ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

محکمۂ فائنانس کے کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی جانب سے 15 جولائی کو اجرا کیے گئے حکم نامے کے مطابق اُن تمام ملازمین جن کی کارکردگی کی رپورٹ مثبت نہ ہو یا جو ملازمت کی خدمات انجام دینے کے قابل نہ ہوں، ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 9:32 AM IST

جموں و کشمیر: سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
جموں و کشمیر: سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں میں تعینات ان ملازمین جن کی 22 سال سروس مکمل ہوئی ہو یا جن کی عمر 48 برس سے اوپر ہوئی ہو کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔

محکمہ فائنانس کے کمشنر ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی جانب سے 15 جولائی کو اجرا کیے گئے حکم نامے کے مطابق اُن تمام ملازمین جن کی کارکردگی کی رپورٹ مثبت نہ ہو یا جو ملازمت کی خدمات انجام دینے کے قابل نہ ہوں ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔

جائزہ کمیٹی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو یہ رپورٹ پیش کرے گی جو متعلقہ اختیارات رکھنے والی اتھارٹی یعنی چیف سیکریٹری یا ایل جی کو پیش کی جائے گی، جو ان ملازمین کو نوکری سے سبکدوش کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ایل جی انتظامیہ نے جموں وکشمیر سول سروس ریگولیشن قانون 226 (2) میں ترمیم کرکے سرکاری ملازمین کو سبکدوش کرنے کے اختیارات حاصل کیے ہیں۔

اس ترمیم کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے انتظامی سکریٹریوں کو ہدایت دی تھی کہ 'وہ اپنے محکموں میں ان ملازمین کی فہرست تیار کرے جن کی 22 سال سروس یا 48 سال عمر مکمل ہوئی ہو اور ان کی کارکردگی قابل ستائش نہ ہونے کے سبب ان کو نوکری سے نکال دیا جاسکے۔'

انتظامیہ کی جاری ہدایت کے مطابق ہر محکمے کا سیکرٹری عملے کے متعلق رجسٹر بناکر ان کی عمر اور سروس کا ریکارڈ رکھ کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: روشنی ایکٹ گھوٹالہ: سی بی آئی کی جموں اور سری نگر میں چھاپہ ماری

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'ابھی تک اس ہدایت پر سیکرٹریز کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے فائنانشیل کمشنر نے یاددہانی کے لئے دوبارہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔'

اس سے قبل پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں 65 کے قریب ملازمین کو "ڈیڈ وڈ" یعنی نااہل قرار دے کر نوکری سے نکالا تھا لیکن وہ عدالت سے رجوع کرکے دوبارہ بحال ہوئے تھے۔

البتہ اب ایل جی کی طرف سے ترمیم شدہ سروس قانون میں عدالت کی طرف سے بحالی کے امکانات کم رکھے گئے ہیں کیونکہ ترمیم شدہ قانون میں ملازم کو نکالنے کے سنگین جواز رکھے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.