ETV Bharat / city

پلوامہ میں صنعتی ترقی ہوئی ہے: ڈی ڈی سی چیئرمین

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی آج 75ویں یوم آزادی کی تقریب پروقار طریقے سے انجام دیں گئی۔

Independence day
یوم آزادی کی تقریب
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 12:06 AM IST

اگرچہ یہ تقریب ضلع پلوامہ کے ہر ایک اسکول، ہر ایک بلاک پر منعقد ہوئی تاہم ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں انجام دی گئی جہاں پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔

یوم آزادی کی تقریب

ضلع پلوامہ میں آج پہلی بار ڈی ڈی سی چیئرمین نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ پہلی بار جے کے پی ویمن ونگ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی پلوامہ کے علاوہ ضلع پلوامہ کے تمام ضلعے افسران کے ساتھ ساتھ سبھی ڈی ڈی سی ممبران اور مونسپل کاؤنسلز بھی موجود رہے۔ لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور قوم کے قائدین کو یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا

انہوں نے ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں اور خاص طور پر زراعت، باغبانی، صنعت اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ صنعتی ترقی اور کاروباری اور دیگر شعبوں کا مترادف بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع وادی کشمیر میں زعفران، دودھ اور پولٹری کی پیداوار میں سرفہرست ہے اور ضلع کو معاشی طور پر متحرک اور خود کفیل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر حاضرین کے دل موہ لینے کے لئے کئی رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکولی بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.