گاندربل: آزادی کے 75 برس کی تکمیل اور آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 3 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے زیر اہتمام ماؤنٹ ہرمکھ کی چوٹی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آزادی کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔ 5148 میٹر کی بلندی کے ساتھ کوہ ہرمکھ وادی کشمیر کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ عظیم ہمالیائی سلسلے کا حصہ ہے اور جنوب میں سندھ نالہ اور شمال میں دریائے کشن گنگا کے درمیان واقع ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
ہرمکھ پہاڑ کے دامن میں مشہور گنگبل جھیل ہے۔ تاریخ میں پہلی بار آسام رائفل یونٹ نے ہرمکھ پہاڑ کو سر کرنے کا یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ آسام رائفلز بٹالین کی خصوصی ٹیم، میجر دیویندر سنگھ کی قیادت میں ایک سرمائی جنگ کے کوالیفائیڈ انسٹرکٹر اور ہائی ایلٹی ٹیوڈ وار فیئر اسکول، سونمرگ کے انسٹرکٹرز کے ساتھ 12 اگست سے 15 اگست 2022 تک کوہ پیمائی کی مہم کے تحت ماؤنٹ ہرمکھ (5148 میٹر) تک پہنچا۔ یہ مہم ان تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔