ETV Bharat / city

Tourists Enjoying in Pahalgam: پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ - سیاح واٹر رافٹنگ سے لطف و اندوز

دفعہ 370 کی تنسیخ اور لاک ڈاؤن کے تین برسوں کے بعد پہلگام میں رافٹنگ سروس پھر سے شروع کی گئی ہے، رواں برس 24 مارچ کو ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر غلام نبی ایتو نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مسرت ہاشم، محکمۂ سیاحت کے افسران اور رافٹنگ ایسوسی ایشن کشمیر کے عہدیداران کی موجودگی میں واٹر رافٹنگ کے ٹرائل رن کو ہری جھنڈی دکھا کر باضابطہ آغاز کیا تھا۔ Tourists Enjoying Water Rafting in the Chilling Water of River

سیاح
سیاح
author img

By

Published : May 15, 2022, 1:37 PM IST

پہلگام، کشمیر: وادی کے دیگر مختلف سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں بھی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، ملکی و مقامی سیاح پہلگام کی خوبصورت جگہوں کی سیر و تفریح میں مشغول ہیں، اس کے علاوہ وہ واٹر رافٹنگ میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں، پہلگام کے وسط سے بہہ رہا صاف و شفاف اور تیز بہاؤ والے دریائے لدر ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، سیاح دریائے لدر میں جاری واٹر رافٹنگ کا خوب مزا لے رہے ہیں۔ Tourists Enjoying Water Rafting in the Chilling Water of River

پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

دفعہ 370 کی تنسیخ اور لاک ڈاؤن کے تین برسوں کے بعد پہلگام میں رافٹنگ سروس پھر سے شروع کی گئی ہے، رواں برس 24 مارچ کو ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر غلام نبی ایتو نے، پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مسرت ہاشم، محکمۂ سیاحت کے افسران اور رافٹنگ ایسوسی ایشن کشمیر کے عہدیداران کی موجودگی میں واٹر رافٹنگ کے ٹرائل رن کو ہری جھنڈی دکھا کر باضابطہ آغاز کیا تھا۔ انتظامیہ نے پہلگام کے دو مقامات پر واٹر رافٹنگ کی سہولت دستیاب رکھی ہے، جس کا مقصد سیاحتی مقام پہلگام میں ایڈوینچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح پہلگام کی جانب راغب ہو سکیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے کہا کہ واٹر رافٹنگ سیاحت کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف متعدد افراد کو روزگار فراہم ہو رہا ہے بلکہ پہلگام کی سیاحت کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رافٹنگ سے پہلگام کی سیر و تفریح پر آنے والے سیاح بھی لطف اندوز ہوں گے۔ واٹر رافٹنگ کے شوقین سیاحوں نے کہا کہ انہیں پہلگام کی خوبصورت وادیوں میں رافٹنگ کرنے میں بہت مزا آرہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اختتام پر لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد انہوں نے سیرو تفریح پر جانے کے لیے وادیٔ کشمیر خاص کر پہلگام کا انتخاب کیا۔ یہاں انہیں اتنا سکون مل رہا ہے کہ جلد واپس لوٹنے کا من نہیں کر رہا ہے۔

ایڈوینچر ٹورازم اور واٹر رافٹنگ نے کہا کہ پہلگام ایڈوینچر ٹورازم کے لیے کافی موزوں جگہ ہے اس لیے اسے یہاں فروغ دیا جا رہا ہے، تاکہ روزگار اور ذرائع آمدنی کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تین برس سیاحتی سرگرمیاں بند رہنے کے سبب انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم رواں برس سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے انہیں گزشتہ نقصانات کی بھرپائی ممکن ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.