جموں وکشمیر میں مسلم لڑکیاں Muslim Girls Literacy Rate in J&K مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے میں ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں سب سے آگے ہیں۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے گزشتہ 7 برس کے دوران تقریباً 10 لاکھ مسلم طالبات نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔
ایک رپوٹ کے مطابق ملک کی دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کے مقابلے میں جموں وکشمیر کی مسلم لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے میں سر فہرست ہے۔
اگرچہ ملک کی دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے، لیکن جموں و کشمیر کی بہ نسبت وہاں مسلم خواتین تعلیم کی طرف زیادہ راغب نہیں Illiteracy Rate in Muslim Girls ہیں۔
تعلیم ایسی کنجی ہے جس سے کامیاب کے تمام تالوں کو کھولا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہر دور میں اس کی سب سے زیادہ اہمیت رہی ہے اور وہی قوم اس دنیا میں اپنا نام، مقام اور اہمیت درج کرا سکی ہے جس کے ساتھ تعلیم کا زیور تھا۔
جموں و کشمیر میں جہاں شرح خواندگی میں اضافہ ہوتا جارہا Literacy Rate of J&K Girls Increases ہے۔ ایسے میں لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر والدین کافی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں یہاں لڑکیوں کی شرح خواندگی 78 جا پہنچی ہے جبکہ لڑکوں کی شرح خواندگی 68 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملیے کشمیر کی میک اپ آرٹسٹ منیسا زرگر سے
اس میں بھی کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ دورافتادہ علاقوں میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش تو رکھتی ہیں لیکن غربت اور دیگر وجوہات کے بنا پر انہیں اپنی تعلیم کو ادھورنا چھوڑنا پڑتا ہے۔
جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں مخدوش صورتحال کے باعث تعلیمی شعبہ سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ جات میں شمار Education Sector in J&K ہوتا ہے۔ایسے میں اگر نامسائد حالت یا دیگر مجبوریوں کے چلتے سے لڑکے اپنی اعلی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں، لیکن اس کے برعکس لڑکیاں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی اعلی تعلیم جاری رکھ پاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی امتحان ’ٹوفل‘ پاس کرنیوالی 12سالہ کشمیری طالبہ
جموں و کشمیر میں خواتین کی شرح خواندگی میں ہورہا ہے اضافہ خوش آئند بات ہے۔حالات بدل رہے ہیں،معاشرہ، خاندان اور لوگوں کے نظریے میں بھی تبدیلی آرہی ہے اور لوگ لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم پر یکساں توجہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کی شرح خواندگی اتنی کم کیوں ہے؟
سماج میں اگر خواتین تعلیم یافتہ ہوں گے تو اس میں سب سے زیادہ بھلا معاشرے کا ہی ہوگا۔ کیونکہ ایک مرد کی تعلیم کو ایک فرد ہی تعلیم کہا جاتا ہے لیکن ایک عورت کی تعلیم کو پورے خاندان کی تعلیم مانا جاتا ہے۔