ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں 140 طبی ملازمین کو کووڈ سے متعلق تربیت دی ہے: وی کے سنگھ

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:12 PM IST

جموں و کشمیر سول ڈیفنس، ہوم گارڈ اور ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے جموں و کشمیر میں 140 طبی ملازمین کو کووڈ سے متعلق تربیت دی ہے۔

وی کے سنگھ
وی کے سنگھ

وی کے سنگھ نے منگل کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ 'کورونا وائرس پچھلے ڈیڑھ سال سے پھیلا ہوا ہے۔ پورے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش کے تحت ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 40 جب کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں 100 ملازمین کو کووڈ سے متعلق تربیت دی'۔

انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ملازمین اس وقت جموں و کشمیر کے سات ہسپتالوں کے کووڈ سنٹروں میں اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

سنگھ نے کہا کہ طبی ملازمین کو کووڈ کے متعلق تربیت دینے کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کی دوسری پہل ہیلپ لائن 'سکون' کا آغاز تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کے تحت ان افراد کی مدد کی جاتی ہے جن کو ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہے'۔

وی کے سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایس ڈی آر ایف کا کام مضبوطی لانا اور انتظامیہ کو وقت ضروری افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پانپور: ایل جی نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والے پروگراموں کا افتتاح کیا

انہوں نے کورونا کی تیسری لہر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'میں تیسری لہر پر بات نہیں کروں گا کیوں کہ اس کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایسی کسی بھی صورت حال میں ہم انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہیں گے'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.